2 جون 2018 - 22:31
سعودی عرب میں ایک نئی وزارت کی تشکیل کا اعلان

سعودی فرمانروا کے حکم پر ایک نئی وزارت تشکیل دی گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے ملک سلمان کے حکم پر ایک نئی وزارت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ''ثقافت'' کے نام سے تشکیل پانے والی نئی وزارت کے لئے "بدر بن عبدالله بن فرحان آل سعود" کو بعنوان وزیر انتخاب کیا گیا ہے۔

ملک سلمان نے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے لئے بھی ایک نیا کونسل بنانے کا حکم نامہ جاری کیا ہے تاہم اس کونسل کے اراکین کا انتخاب حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ یہ تبدیلیاں ایک ایسے وقت میں ہورہی ہیں کہ بن سلمان منظرعام سے غائب ہیں اور بعض خبر رساں اداروں کو کہنا ہے کہ محمد بن سلمان یا تو شدید زخمی ہیں یا مارے گئے ہیں۔

.......

/169